حضرت عمر فاروق نے أم کلثوم بنت علی سے شادی کی شیعہ کی کتب سے حوالے
حضرت علی نے اپنی بیٹی حضرت ام کلثوم کا نکاح حضرت عمر فاروق سے کیا تھا
شیعوں کی معتبر ترین کتب سے دس حوالے حاضر ہیں
دلیل نمبر ١
حميد بن زياد، عن ابن سماعة، عن محمد بن زياد، عن عبد الله بن سنان، ومعاوية ابن عمار، عن أبي عبد الله عليه السلام قال: سألته عن المرأة المتوفى عنها زوجها أتعتد في بيتها أو حيث شاءت؟ قال: بل حيث شاءت، إن عليا عليه السلام لما توفي عمر أتى أم كلثوم فانطلق بها إلى بيته
کتاب فروع الكافي – الشيخ الكليني – ج ٦ – الصفحة ٧٥
ترجمہ
میں نے ابو عبدلله سے پوچھا کہ وہ عورت جس کا شوہر انتقال کر گیا ہو وہ عدت شوہر کے گھر میں پوری کرے گی یا جہاں وہ چاہے کر لے؟ امام (رضی اللہ تعالی عنہ) نے فرمایا جہاں وہ چاہے کر لے کیونکہ حضرت عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) کے انتقال کے بعد حضرت علی (رضی اللہ تعالی عنہ) ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) کو اپنے گھر لے آے۔
دلیل نمبر ٢
محمد بن أحمد بن يحيى عن جعفر بن محمد القمي عن القداح عن جعفر عن أبيه عليه السلام قال: ماتت أم كلثوم بنت علي عليه السلام وابنها زيد بن عمر بن الخطاب في ساعة واحدة لا يدرى أيهما هلك قبل فلم يورث أحدهما من الآخر وصلى عليهما جميعا.
کتاب تهذيب الأحكام – الشيخ الطوسي – ج ٩ – الصفحة ٣٠٨
ترجمہ
امام جعفر (رضی اللہ تعالی عنہ) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا حضرت ام کلثوم بنت علی (رضی اللہ تعالی عنھما) اور ان کے بیٹے زید بن عمر بن خطاب ایک ہی لمحہ میں فوت ہوے۔ اور یہ پتہ نہ چل سکا کہ ان دونوں میں سے پہلے کون فوت ہوا تو اس صورت میں ایک دوسرے کا وارث نہ بنایا جا سکا اور ان دونوں پر اکٹھی نماز پڑھی گی
دلیل نمبر ٣
کتاب الانوار النعمانية – السيد نعمة الله الجزائري – ج ١ – الصفحة ٨٧
ترجمہ
حضرت علی (رضی اللہ تعالی عنہ) نے تقیہ کر کے اپنی بیٹی ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) کا نکاح عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے کرایا
دلیل نمبر ٤
أما زينب الكبرى بنت فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وآله فتزوجها عبد الله بن جعفر بن أبي طالب، وولد له منها علي وجعفر وعون الأكبر وأم كلثوم أولاد عبد الله بن جعفر، وقد روت زينب عن أمها فاطمة عليها السلام أخبارا، وأما أم كلثوم فهي التي تزوجها عمر بن الخطاب
کتاب بحار الأنوار – العلامة المجلسي – ج ٤٢ – الصفحة ٥٢٦
دلیل نمبر ٥
علي بن إبراهيم، عن أبيه، عن ابن أبي عمير، عن هشام بن سالم، وحماد، عن زرارة، عن أبي عبد الله (عليه السلام) في تزويج أم كلثوم فقال: إن ذلك فرج غصبناه
کتاب فروع الكافي – الشيخ الكليني – ج ٥ – الصفحة ٢٠٨
ترجمہ
امام جعفر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) کے نکاح کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا یہ شرمگاہ ہم سے زبردستی چھین لی گئ
دلیل نمبر ٦
اگر نبی دختر بعثمان دا دولی دختر بہ عمرؓ فرستاد۔
کتاب مجالس المومنین – قاضی نور لله شوستری – الصفحة ٨٩
ترجمہ
اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کا نکاح عثمان (رضی اللہ تعالی عنہ) سے کیا تو علی (رضی اللہ تعالی عنہ) نے اپنی لڑکی کا نکاح عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے کیا۔
دلیل نمبر ٧
وروي أن عمر تزوج أم كلثوم بنت علي عليه السلام فأصدقها أربعين ألف درهم
کتاب المبسوط – الشيخ الطوسي – ج ٤ – الصفحة ٢٧٢
ترجمہ
عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) کی شادی ام کلثوم بنت علی (رضی اللہ تعالی عنھما) کے ساتھ چالیس ہزار درہم مہر میں ہوی
دلیل نمبر ٨
فولد من فاطمة عليها السلام الحسن و الحسين والمحسن سقط وزينب الكبرى وأم كلثوم الكبرى تزوجها عمر، وذكر أبو محمد النوبختي في كتاب الإمامة أن أم كلثوم كانت صغيرة ومات عمر قبل أن يدخل بها، وإنه خلف على أم كلثوم بعد عمر عون بن جعفر ثم محمد بن جعفر ثم عبد الله بن جعفر،
کتاب بحار الأنوار – العلامة المجلسي – ج ٤٢ – الصفحة ٥٢٥
ترجمہ
فاطمہ (رضی اللہ تعالی عنھما) نے جنم دیا حسن حسین محسن زینب الکبری اور ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) کو جن کی شادی عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے ہوی ابو محمد النوبختی نے کتاب الامامہ میں لکھا ہے کہ ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) چھوٹی تھیں جب عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) کا انتقال ہوا اس کے بعد ان کی شادی عون بن جعفر سے پھر محمد بن جعفر سے اور پھر عبدلله بن جعفر سے ہوی۔
دلیل نمبر ٩
محمد بن جعفر الطیار بعد از فوت عمر بن خطاب بشرف مصاہرت حضرت امیر المومنین مشرف کشتہ ام کلثوم را کہ باعدم کفات ازروری اکراہ در حبالہ عمر بود تزویج نمود
کتاب مجالس المومنین – قاضی نور لله شوستری – الصفحة ٨٥
ترجمہ
عمر بن جطاب (رضی اللہ تعالی عنہ) کی وفات کے بعد محمد بن جعفر طیار نے ام کلثوم بنت علی (رضی اللہ تعالی عنھما) سے نکاح کیا ۔ ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) غیر کفو ہونے کی وجہ سے مجبورا عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) کے نکاح میں تھیں۔
دلیل نمبر ١٠
فولد من فاطمة (ع): الحسن والحسين والمحسن سقط، وزينب الكبرى، وأم كلثوم الكبرى تزوجها عمر
کتاب مناقب آل أبي طالب – ابن شهر آشوب – ج ٣ – الصفحة ٣٤٩
ترجمہ
حضرت فاطمہ (رضی اللہ تعالی عنھما) سے حسن حسین محسن زینب الکبرئ اور ام کلثوم پیدا ہویں ام کلثوم (رضی اللہ تعالی عنھما) سے عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے شادی کی۔
Comments
Post a Comment