قرآن کے دیے گے 5 أہم وظائف جس میں ہر مشکل کا حل ہے أز ابن طفیل الأزہری

قرآن کریم کے دیے گے 5 أہم وظائف جن میں ہر مشکل کا حل ہے ؟

جواب أز ابن طفیل الأزہری :

قرآن کریم نے ہمیں 5 وظیفے دیے ہیں ، جنکا أگر ہم اہتمام کریں تو کسی بھی مسلمان کو کسی بھی نام نہاد پیر کے پاس جانے کی إجازت نہیں  أور وہ پانچ وظیفے یہ ہیں:

پہلا وظیفہ:

أولاد و جاب و بارش و کثرت زراعت و نہری پانی فراوانی کے لیے قرآن نے ہمیں "استغفار " کا وظیفہ دیا أور فرمایا:

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا (10) يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا (11) وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا (12) [ النوح ]

اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ أپنے رب سے مغفرت طلب کرو تو وہ تم پر بارش برسائے گا ،
أور مال و أولاد سے تمہاری مدد کرے گا ، أور تمہارے لیے زراعت و پانی کے وسائل کی کثرت کرے گا۔

استغفار کا طریقہ جو حدیث میں آیا ہے وہ یہ کہ :

" أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم ، وأتوب إليه "
( المستدرک ، حدیث : 1884 )
أور کوشش کرے کہ 💯 دفعہ دن میں استغفار کرے.

دوسرا وظیفہ:

اگر کسی سے کوئی خوف ہو تو یہ پڑھے " حسبنا الله ونعم الوكيل "

کیونکہ قرآن فرماتا ہے :

....حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (173) فَانقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ (174) [ آل عمران ]

اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ جب وہ خوفزدہ ہوئے تو انہوں نے کہا" حسبنا الله ونعم الوكيل " تو اللہ رب العزت کی نعمت و فضل کے ساتھ پلٹے اور أنکو کوئی نقصان نہ پہنچا سکا.

تیسرا وظیفہ:

أگر کوئی غمگین و پریشان ہو تو اس آیت کی کثرت کرے :

" لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين "

کیونکہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے حالت غمگینی میں یہ وظیفہ کیا تو فورا أسکے بعد کیا ہوا تو أسکو قرآن بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے:

لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (87) فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ (88) [ الأنبیاء ]

اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب ہمارے بندے نے تاریکیوں میں پکار کر کہا " لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين "
تو پس ہم نے أسکی پکار کا جواب دیا أور أسکو غم سے نجات دی أور إسی طرح ہم مومنین کو بھی نجات دیں گے.

چوتھا وظیفہ :

آگر جاب و یا کسی بھی فیلڈ  جیسے بزنس وغیرہ میں کسی سے دھوکہ کھانے کا خوف ہو تو اس آیت سے " وأفوض أمري إلى الله " رطب لسان کرے

کیونکہ قرآن مجید فرماتا ہے:

وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (44) فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ .....(45 )[ الغافر ]

اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب انہوں نے یہ کہا

" وأفوض أمری إلى الله " تو اللہ نے أنکو مکر و فریب سے محفوظ رکھا.

پانچواں وظیفہ:

دولت کی کثرت و جاب ہمیشہ رہنے کے لیے " ماشاء الله لا قوة إلا بالله "
کی کثرت کرے اس لیے کہ قرآن مجید نے فرمایا :

وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنكَ مَالًا وَوَلَدًا (39) فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا (40) [ الكهف ]

ان آیت کا مفہوم یہ ہے کہ " ماشاء الله لا قوة إلا بالله " کہنے سے اللہ خیر کثیر عطاء فرماتا ہے.

وظائف کا طریقہ:

ان وظائف کے لیے کسی کی إجازت کی ضرورت نہیں الا یہ کہ أپنے مسجد کے إمام یا کسی دوست کو یہ وظائف سنائیں تاکہ آپکا تلفظ صحیح ہو پڑھتے وقت.
أور کوئی عدد متعین نہیں بس کثرت سے أور باقاعدگی سے انکا اہتمام کرے ،
آگر وضوء ہوجائے تو بہت اعلیٰ لیکن أگر مصروف ہو تو بغیر وضوء کے بھی یہ وظائف کرسکتا ہے.
أور ایک بات یاد رکھنا قرآن کے وظائف پیر کے دیے گے وظائف سے زیادہ برکت و تاثیر والے ہیں کیونکہ یہ وظائف أس نے بتائے ہیں جو مشکل کشاء ہے أور وہ ہے ہمارا رب اللہ رب العزت.

واللہ اعلم بالخیر .

Comments

Popular posts from this blog