أزہر یونیورسٹی کے بارے میں دس حقائق

اللہ أکبر

الأزہر یونیورسٹی کے بارے میں دس حقائق

أز ابن طفیل الأزہری( محمد علی)

1-  أزہر شریف کو بنے 1 ہزار أور 48 سال ہوچکے ہیں ، دنیا میں قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے.

2-بے شک أزہر شریف میں مختلف علوم دینیہ و عصریہ ؛ سائنس و میڈیکل وغیرہ وغیرہ میں 359 قسم کے مختلف تخصصات کروائے جاتے ہیں .

3- الأزہر یونیورسٹی کی 3 ںڑی برانچز ہیں ؛ پہلی قاہرہ میں ہے ،  دوسری جنوب مصر أور تیسری شمال مصر میں ہے.

4-أس میں 87 کالجز ہیں۔

5- الأزہر یونیورسٹی کے 23 بڑے ہاسٹل ہیں.

6- الأزہر یونیورسٹی میں پڑھانے والے شیوخ کی تعداد 17 ہزار ہے.

7- کلرک کی تعداد 14 ہزار ہے.

8-مصر کے مختلف اضلاع میں الأزہر یونیورسٹی کے 5 بڑے بڑے ہاسپیٹل ہیں.

9- الأزہر یونیورسٹی میں موجودہ سٹوڈنٹس کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار ہے ، أور أس میں 107 ممالک سے آئے ہوئے فارنر سٹوڈنٹس کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے  ، یہ تعداد طلباء و طالبات کو ملاکر بنتی ہے.

10- الأزہر یونیورسٹی کا ایجوکیشن سسٹم پورے مصر أور دیگر مختلف ممالک میں قائم ہے.

حوالہ:

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2234027696685283&id=893734924047907

Comments

Popular posts from this blog