حضور صلی الله علیہ وسلم کے اسمائے گرامی کو علماء کے لیے استعمال کیے جانے لگا ہے
ایک زمانہ تھا جب ہمارے ہاں عرفا لفظ " سیدی" ، " سرکار" ، " آقا " ، " مولائی" ، " حضور پور نور" کے الفاظ بولے جاتے تھے تو ذہن براہ راست حضور صلی الله علیہ وسلم کی ذات عالیہ کی طرف متوجہ ہوتا تھا أور روح کو سکون ملتا تھا
جب سے بعض أحباب نے یہ ألقابات أپنے علماء کے ساتھ استعمال کرنا شروع کیے تو وہ جو ذہن میں ایک تخصیص تھی حضور صلی الله علیہ وسلم کی وہ ختم ہوگئی ۔۔۔
أور أگر إسی روش پہ چلے تو کل ہر ایک کے نام کے ساتھ" صلی اللہ علیہ وسلم" ، " عز وجل" کا استعمال بھی شروع ہوجائے گا۔
کاش عرفا جن اسمائے گرامی کو حضور صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ خاص سمجھا جاتا تھا وہ کسی أور کے ساتھ استعمال نہ ہوتے۔۔۔۔۔۔۔ أور ہماری نسلیں جب ان ألقابات کو سنتیں تو أنکی روح و جان سیدی آقائی مولائی سرکار حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوجاتی۔۔
ابن طفیل الأزہری ( محمد علی)
Comments
Post a Comment