سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ ۔

أز ابن طفیل الأزہری ( محمد علی)

کبھی وقت میسر ہو تو کتاب" السیرۃ النبویہ لدی العرب المحدثین " کا مطالعہ ضرور فرمائیں .

یہ کتاب تین أبواب پر مشتمل ہے :

پہلا باب:

پہلے باب میں مصنف نے ابن اسحاق سے لے کر مقریزی تک پھر مقریزی سے لے کر 20 صدی عیسوی تک جو سیرت پہ معروف کتب لکھی گئیں أنکو مختصراً بیان کیا من حیث الإیجابیات و السلبیات .

دوسرا باب:

دوسرے باب میں 19 صدی عیسوی سے لے کر بیسویں صدی عیسوی أور أسکے آخر تک سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ جو کتب لکھی گئیں أنکا دراسہ نقدیہ کیا۔
إسی لیے اس کتاب میں لفظ" محدثین" میم کی پیش ، ح کے سکون أور دال کی زبر کے ساتھ ہے جو کہ ایک خاص ٹرم ہے جسکی وضاحت مؤلف نے پہلے باب میں کی ہے.

تیسرا باب:

مستشرقین نے جو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں خداع سے کام لیا أنکا رد کیا ، أور دیگر کچھ سیر کے واقعات کو بھی زیر بحث لائے ہیں.

أہل ذوق ضرور مطالعہ فرمائیں کیونکہ اس کتاب میں مؤلف نے  سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری تاریخ کو نقدا بیان کردیا۔۔۔

لنک:

https://archive.org/details/132475

Comments

Popular posts from this blog